وزیراعظم شہباز شریف کا ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کیلئے حال ہی میں قائم کئے گئے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نیفٹک) کا دورہ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور تینوں مسلح افواج کے سربراہ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔
وزیر اعظم نے نیشنل انٹیلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جو حال ہی میں قائم کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا نفٹیک پاکستان کی قومی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی کو مربوط کرنے کے لیے مرکزی ادارے کے طور پر کام کرے گا۔۔ نفٹیک ایک وفاقی ادارہ ہے جو50 سے زیادہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکموں اور ایجنسیوں کا قومی ڈیٹا بیس بنے گا
نفٹیک ذیلی قومی سطح پر چھ صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسسمنٹ سینٹرز (PIFTACs) سے منسلک ہے۔۔ ان میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مراکز بھی شامل ہیں، جو وفاق سے صوبوں کے درمیان ہموار رابطہ کاری کو یقینی بناتے ہیں۔
یہ مربوط فریم ورک متعدد ڈومینز میں انٹیلی جنس جمع کرنے، تجزیہ کرنے، اور آپریشنل ردعمل کو ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔۔ ادارہ جاتی صلاحیتوں کے مکمل اسپیکٹرم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نفٹیک قومی تیاریوں میں اضافہ کرے گا
بریفنگ میں کہا گیا ہے یہ ادارہ وسائل کے استعمال کو بہتر بناتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط اور بروقت ردعمل کو فعال کرے گا۔۔۔ وزیر اعظم نے اس اہم صلاحیت کو عملی جامہ پہنانے میں شامل تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا
وزیر اعظم نے نفٹیک کو مشترکہ خطرے کی تشخیص اور ردعمل کے لیے ایک بہترین قومی پلیٹ فارم قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا دہشت گردی، غیر قانونی نیٹ ورکس اور بیرونی اسپانسر شپ کے درمیان گٹھ جوڑ کو ختم کرنے کے لیے مضبوط اور موثر ادارہ جاتی میکانزم کی ضرورت ہے۔۔ ڈھانچے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔۔