کرم میں پاک افغان سرحد پر دراندازی ناکام، 12 خوارج ہلاک، ایک جوان شہید

کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بارہ خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کےمطابق دراندازی کی کوشش کرنےوالےخوارج کومؤثرکارروائی کا نشانہ بنایا گیا،دراندازی کی کوشش کےدوران افغان طالبان کی پوسٹوں سے بھی فائرنگ کی گئی،جوابی کارروائی کے دوران نائب صوبیدار ہدایت امان نے بہادری سےلڑتےہوئےجام شہادت نوش کیا،چالیس سال کےشہیدنائب صوبیدارکا تعلق ضلع غذر سے تھا۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہےطالبان رجیم نےانسدادِدہشتگردی سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں اور افغان سرزمین کو دہشتگردوں کےاستعمال سے روکنے میں طالبان رجیم مسلسل ناکام ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے