ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے  اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ پر پیش آیا جہاں پولیس وین پر فائرنگ کی گئی۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ فائرنگ میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے  ملزمان فرار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس نفری دہشت گروں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ مسلح افراد نے حملہ کردیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے