Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، لعنت کے خاتمے کیلئے قوم کی حمایت درکار ہے: آرمی چیف
پاکستان

دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، لعنت کے خاتمے کیلئے قوم کی حمایت درکار ہے: آرمی چیف

EditorBy Editorنومبر 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کوئٹہ : کوئٹہ خودکش دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ کینٹ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے شہدا کی نماز جنازہ کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت صوبائی وزرا، فوجی اور سول حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے شہدا کے جنازے کو کاندھا بھی دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اس افسوس ناک واقعے کے زخمیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ بھی کیا اور زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ قوم کے عزم اور عہد کی تجدید کی کہ اس لعنت کا خاتمہ کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ یہ مشن پوری قومی عزم اور اجتماعی ارادے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوجی و سول اداروں کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ تمام پاکستانیوں کی ثابت قدمی اور حمایت درکار ہے تاکہ ملک کے لیے ایک پُرامن اور خوشحال مستقبل یقینی بنایا جاسکے۔

آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ۔ قبل ازیں ان کی آمد پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر بلوچستان کور نے کیا۔

Asim Munir Pak Army Pakistan Quetta Blast پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.