بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے واشک کےعلاقے پلانتک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔
ہلاک دہشتگردوں سے جدید اسلحہ اور گولابارود برآمد کرلیا گیا، برآمد شدہ سامان میں آرپی جی7، 5 گولے،میگزینز سمیت5 جدید ہتھیار،3 موبائل فونز اور2 موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد بلوچ عوام کو لوٹنے، خوف وہراس پھیلانے اورانفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے۔ سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
