مالیاتی فراڈ کی اسکیموں کے خلاف ایس ای سی پی کا بڑا قدم، نیا یونٹ قائم

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا مالیاتی فراڈ کی اسکیموں کی روک تھام اور مالیاتی سرگرمیوں کی نگرانی کیلئے نیا یونٹ قائم کردیا۔

کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ مشکوک مالیاتی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گا۔ عوام کی جمع پونجی کو خطرے میں ڈالنے والی اسکیموں کی بروقت نشاندہی ہوسکے گی۔ پونزی اور پرامڈ اسکیموں، بغیر لائسنس ڈپازٹ لینےیاقرض دینے والی کمپنیوں کی نگرانی کی جائے گی۔

ایس ای سی پی کے مطابق یونٹ سوشل میڈیا، ڈیجیٹل اشتہارات اور خبروں میں مشکوک سرگرمیوں کا سراغ لگائیں گے، فراڈ کی بروقت نشاندہی سے سرمایہ کاروں کو نقصان سے بچانے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق اوپن سورس معلومات کو ریگولیٹری ثبوتوں میں بدل کر رسک پر مبنی مانیٹرنگ کریں گے، کارپوریٹ انٹیلی جنس یونٹ براہ راست چیئرمین ایس ای سی پی کی نگرانی میں کام کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے