وفاقی دارالحکومت میں تمام شیشہ کیفے مکمل بند کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں تمام قسم کے شیشہ کیفے مکمل طور پر بند کرنے کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سرفرازڈوگر نے احکامات جاری کردیئے، نئے رولز بننے تک اسلام آباد میں شیشہ کیفیز بند رہیں گے، کیس کا تحریری فیصلہ عدالت بعد میں جاری ہوگا۔

عدالت نے شیشہ کیفوں کو پہلے سے جاری کیے گئے عدم اعتراض کے سرٹیفکیٹس بھی واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ حکم کے مطابق نئے قواعد مرتب ہونے تک وفاقی دارالحکومت میں تمام شیشہ کیفے بند رہیں گے۔

اسلام آباد میں شیشہ کیفے کی انڈور اور آؤٹ ڈور، تمام اقسام پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے، پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے