اپنا گھر،ایس ایم ایز،زراعت کیلئے بروقت قرض فراہمی معیشت کے فروغ کیلئے ضروری ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا گھر، ایس ایم ایز اور زراعت کےشعبوں کوبروقت قرض فراہمی کو معیشت کے فروغ کیلئےضروری قرار دے دیا۔

اسلام آبادمیں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم اپناگھر، ایس ایم ایز، زرعی شعبے میں قرض فراہمی،مالی وسائل تک رسائی کا جائزہ لیاگیا۔

وزیراعظم نےکہاجن بینکوں کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے وہ بہتربنائیں تاکہ انہیں بھی حکومتی حوصلہ افزائی ملے،اپناگھر ہاؤسنگ اسکیم سےمستفید ہونے کےخواہشمند افراد کیلئے کوائف فراہمی عمل مزید آسان کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کہاہاؤسنگ فنانس کیلئےغیرمتنازع ملکیتی دستاویزات کا حصول آسان بنایا جائے،ڈیویلپرز فنانس سےمتعلق کمیٹی کی سفارشات کوجلد ازجلدحتمی شکل دے کر پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے پاسکو کےغیرفعال گوداموں اورسائلوزکو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کی ہدایت کر دی،کہا گوداموں اورسائلوزکی نجی شعبےکےتعاون سےاجناس محفوظ طریقےسےذخیرہ کرنےکی استعداد بڑھائی جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے