خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کی جانب سے دائر درخواست میں گورنرراج کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپنی آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے، آزاد جمہوری نظام اور آزاد عدلیہ کے حامی ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایمرجنسی اور گورنر راج کی سمری پر دستخط کیے تھے۔
