جناح ہسپتال میں ریبیز کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا، بلدیہ ٹاؤن کے 70 سالہ رہائشی میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مریض ہیپاٹائٹس سی کے مرض میں بھی مبتلا ہے۔ مریض کو 20 روز قبل بائیں ہاتھ اور پاؤں پر کتے نے کاٹا تھا، تاہم کتے کے کاٹنے کے بعد اسے اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگوائی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کو جناح اسپتال لایا گیا تو اس کی حالت تشویشناک تھی۔
