افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کو دانش سکول اسلام آباد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ سکول 30ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے جہاں کلاسز ششم ،ہفتم اور ہشتم سے شروع کی گئی ہیں۔ ہرکلاس میں 120بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کررہےہیں۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مختلف علاقوں سے360 ہونہار بچے، بچیوں کوسو فیصد میرٹ کی بنیاد پر داخل کیا گیا ہے، فی الحال 38 اساتذہ کو بھرتی کیا گیا ہے، ضرورت کے مطابق تدریسی اسٹاف میں اضافہ کیا جائےگا۔
سکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے اکیڈمک بلاکس الگ الگ ہیں، ہربلاک میں 24 کلاس رومز، آئی ٹی، سائنس، ربوٹکس لیبز قائم کی گئی ہیں، ای لائبریری اور آرٹ روم بھی قائم کیے گئے ہیں۔


