Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, اکتوبر 18
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»خیبرپختونخوا میں جاری معدنیات کے لائسنسز کی شفاف تحقیقات کا اعلان
پاکستان

خیبرپختونخوا میں جاری معدنیات کے لائسنسز کی شفاف تحقیقات کا اعلان

EditorBy Editorاکتوبر 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور میں جاری معدنیات کے ہزاروں لائسنسز کی شفاف تحقیقات کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ  پی ٹی آئی دور میں جاری معدنیات کے ہزاروں لائسنسز کی شفاف تحقیقات ہوں گی، صوبائی معدنیات خیبر پختونخوا کے عوام کے تھے، ہیں اور رہیں گے، بعض سیاستدانوں کا خیبرپختونخوا ایمرجنسی کو معدنیات سے جوڑنا قابل مذمت ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ تھا، صوبے میں تعمیر و ترقی کا جامع اور مربوط پروگرام ترتیب دیا جا چکا ہے، پہلے مرحلے میں شدید  متاثرہ 12 اضلاع سے دہشت گردی مکمل ختم کی جائے گی۔ ان اضلاع سے مقامی افراد کی کسی بھی قسم کی نقل مکانی نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پہلے بھی جاری تھے،اب مزید تیزی آرہی ہے، ان اضلاع میں صوبائی حکومت کی مکمل عملدراری قائم کی جائے گی، پورے صوبے میں تعمیر و ترقی کے نئے سنہری دور کا آغاز ہوگا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کی کوششوں کو سبوتاژ نہ کیا جائے، کے پی حکومت نے سوائے کرپشن اور جیبیں بھرنے کے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی  کو بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن لیڈر بنایا، اپوزیشن کی اکثریت چاہتی ہے کہ محمود اچکزئی اپوزیشن لیڈر نہ رہیں، جے یو آئی بھی محمود اچکزئی کی جیت کو فارم 47کی فتح قرار دے چکی، محمود اچکزئی کو پارلیمنٹ میں اس بارے  میں وضاحت دینی چاہئے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان خیبرپختونخوا کے حالات کو جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کو دہشت گردی کے حوالے سے موقف واضح کرنا ہوگا، فضل الرحمان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ دینا ہو گا۔

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے لیے حکومت کے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، اپوزیشن بامعنی اور بامقصد گفتگو کرنا  چاہے تو خوش آمدید کہیں گے، اپوزیشن پارلیمنٹ،مذکراتی  کمیٹی یا کہیں اور گفتگو کرنا چاہے تو تیار ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سوات میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ، اسٹیج پر لگی سیڑھی ٹوٹنے سے متعدد کارکن زخمی

    اکتوبر 18, 2026

    اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بات چیت پر زور

    اکتوبر 18, 2026

    مالد یپ کے صدر 20 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے، کئی معاہدے و مفاہمتی یادداشتیں متوقع

    اکتوبر 18, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.