Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اکتوبر 20, 2026

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اکتوبر 20, 2026

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کرنے والا زیر حراست ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک

اکتوبر 20, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
منگل, اکتوبر 20
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے امریکی مارکیٹ میں وسیع مواقع موجود ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ
پاکستان

پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے امریکی مارکیٹ میں وسیع مواقع موجود ہیں، سفیر رضوان سعید شیخ

EditorBy Editorاکتوبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پاکستان میں اشتراکِ عمل، سرمایہ کاری اور طویل مدتی کاروباری شراکت داریوں کے وسیع اور منافع بخش مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔

ڈیلاس، ٹیکساس میں پاک۔امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری پاک۔امریکہ اقتصادی تعلقات کے لیے تزویراتی اہمیت رکھتی ہے۔ امریکا عالمی ٹیکنالوجی کا مرکز اور پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی برآمدی منڈی ہے، جبکہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 60 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو قومی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔ پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے پاس بین الاقوامی تجربہ اور اپنے مخصوص شعبوں میں مسلمہ مہارت موجود ہے، جس سے امریکی کاروباری ادارے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد محض پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو اجاگر کرنا نہیں، بلکہ عالمی معیار کے مطابق بامعنی تجارتی روابط اور پائیدار کاروباری شراکت داریاں قائم کرنا ہے۔ پاکستان کی ابھرتی ہوئی مسابقتی برتری امریکی کاروباری اداروں کے لیے سرمایہ کاری کے اہم اور نتیجہ خیز مواقع فراہم کرسکتی ہے۔

سفیر پاکستان نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی پر بھی زور دیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے، پاکستان کو قابلِ اعتماد اور مسابقتی ٹیکنالوجی شراکت دار کے طور پر متعارف کرانے اور عالمی سطح پر ملک کی ساکھ مضبوط بنانے میں فعال کردار ادا کرے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اکتوبر 20, 2026

    پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    اکتوبر 20, 2026

    طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کرنے والا زیر حراست ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک

    اکتوبر 20, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.