طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کرنے والا زیر حراست ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم محمد نعمان کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ موٹرسائیکلوں پر سوار اس کے ساتھیوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی ۔


