Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اکتوبر 20, 2026

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اکتوبر 20, 2026

طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کرنے والا زیر حراست ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک

اکتوبر 20, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
منگل, اکتوبر 20
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»شناختی کارڈ بلاکنگ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کارروائی قومی سلامتی کے لیے ہوئی، طلال چوہدری
پاکستان

شناختی کارڈ بلاکنگ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، کارروائی قومی سلامتی کے لیے ہوئی، طلال چوہدری

EditorBy Editorاکتوبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سینیٹ اجلاس میں بلوچستان میں شناختی کارڈز کی بلاکنگ سے متعلق سینیٹر جان محمد نے توجہ دلاؤ نوٹس  پیش کیا جس پر  وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کیا کہ صوبے میں بلاک کیے گئے شناختی کارڈز کا تعلق علاقائی سیاست سے نہیں بلکہ غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کے خلاف کارروائی ہے،  نادرا نے رشوت لے کر جعلی فیملی ٹری بنانے والے سو  ملازمین کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کر دی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے بتایا کہ زخشان اور مکران ڈویژن کی 29 لاکھ آبادی میں سے صرف 8ہزار 829 شناختی کارڈ بلاک ہوئے ہیں۔  پورے بلوچستان میں ایک لاکھ 38 ہزار 166 بلاک کارڈز ان افغان شہریوں کے ہیں جنہیں کچھ لوگوں نے رشوت لے کر اپنے فیملی ٹری میں شامل کرایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک سے سنگین شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ عمان اور سعودی عرب جیسے ممالک نے پاکستانیوں کے ویزوں پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ جرائم پیشہ عناصر کی وجہ سے بیرونِ ملک مقیم ایک کروڑ جائز پاکستانیوں کا مستقبل داؤ پر لگ رہا تھا۔

وزیرِ مملکت نے کہا کہ ہم نے بیرونِ ملک ہنر مند ٹیلنٹ بھیجنا ہے نہ کہ مجرمان، حکومتی اقدامات سے غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک جانے والوں میں 64 فیصد کمی آئی ہے۔ پاسپورٹ فیسوں میں اضافے اور سفر پر پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ فیس کئی سال بعد بڑھائی گئی جو خطے کے دیگر ممالک سے اب بھی کم ہے اور اس سے ادارہ چلایا جاتا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اکتوبر 20, 2026

    پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

    اکتوبر 20, 2026

    طالبہ لائبہ اعجاز سے فراڈ کرنے والا زیر حراست ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک

    اکتوبر 20, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.