مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، خاتون اول ساجدہ محمد اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری اور وزیر مملکت وجیہہ قمر نے ایئرپورٹ پر مالدیپ کے صدر کا استقبال کیا۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو ،وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ یہ 11 سال بعد مالدیپ کے کسی صدر کا پہلا دورہ پاکستان ہےاور یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک 1966 میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر مالدیپ کے صدر اور خاتون اول کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی ۔مالدیپ کے صدر کا کل وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔
اس سے قبل دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر محمد معیزو ، صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر ان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائےگا


