Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

صدر مملکت سے مالدیپ کے ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اظہار اطمینان

اکتوبر 21, 2026

وزیراعظم کا دورہ پشاور کل متوقع، 12 اضلاع کےلئے اپنے وژن کا اعلان کریں گے

اکتوبر 21, 2026

وفاقی دارالحکومت میں بجلی کی ترسیل کا نظام انڈر گراونڈ کرنے کا اعلان

اکتوبر 21, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, اکتوبر 21
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»اسلام آباد: جاپان کے تعاون سے طالبات کےلئے ماڈل پرائمری اسکول کا افتتاح کردیا گیا
پاکستان

اسلام آباد: جاپان کے تعاون سے طالبات کےلئے ماڈل پرائمری اسکول کا افتتاح کردیا گیا

EditorBy Editorاکتوبر 21, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان میں جاپان کے سفیر  اکاماتسو شوئیچی نے حکومت جاپان کے تعاون سے اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترنول میں ٹائن گرلز ماڈل پرائمری اسکول کا افتتاح کیا۔

حکومت جاپان نے گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پروجیکٹس (جی جی پی)  گرانٹ اسسٹنس پروگرام کے ذریعے اس پروجیکٹ کے لیے 44,025 امریکی ڈالر کی مالی امداد فراہم کی تھی۔

اس منصوبے کو کمیونٹی سروسز پروگرام نے مکمل کیا جو ایک غیر سرکاری تنظیم ہے۔ یہ تنظیم پاکستان بھر میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، صاف پانی، اور خواتین کو بااختیار بنانے کے ذریعے کمزور اور پسماندہ کمیونٹیز کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔

اس تنظیم نے اسکول کی تعمیر کامیابی کے ساتھ مکمل کی ہے جس میں 8 کلاس رومز اور اسکول کی دیگر ضروری سہولیات جیسے پرنسپل کا دفتر، واش روم،  کھیل کا میدان اور 250 طلباء کی کرسیاں شامل ہیں۔ نو تعمیر شدہ اسکول میں 240 اندراج شدہ طلباء کے لیے ایک محفوظ، آرام دہ اور جدید سیکھنے کا ماحول میسر ہے۔

جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل موسمی حالات کے باوجود پروجیکٹ کی کامیابی سے تکمیل پر وہ منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم نہ صرف ایک بنیادی انسانی حق اور انسانی سلامتی کا بنیادی ستون ہے بلکہ ایک بہتر اور  خوشحال معاشرے کی بنیاد بھی ہے اور بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پاکستان کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں جاپان کے ترقیاتی تعاون کی بنیادی ترجیح تعلیم ہے۔

اکاماتسو شوئیچی نے پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کے لیے جاپان کے عزم پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اسکول جاپان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کی لازوال علامت کے طور پر کھڑا رہے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    صدر مملکت سے مالدیپ کے ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اظہار اطمینان

    اکتوبر 21, 2026

    وزیراعظم کا دورہ پشاور کل متوقع، 12 اضلاع کےلئے اپنے وژن کا اعلان کریں گے

    اکتوبر 21, 2026

    وفاقی دارالحکومت میں بجلی کی ترسیل کا نظام انڈر گراونڈ کرنے کا اعلان

    اکتوبر 21, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.