صدر مملکت آصف علی نے مالدیپ کےہم منصب ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں پُروقار ضیافت کی۔ دونوں صدور کی ملاقات میں مضبوط سیاسی خیرسگالی کو وسیع ترتجارت، سرمایہ کاری میں تبدیل کرنے پر زور دیا گیا۔ فلسطین کی آزاد اورخود مختارریاست کے قیام کیلئے حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
صدرمملکت آصف علی نے مالدیپ کےہم منصب ڈاکٹر محمد معیزو کے اعزاز میں پُروقار ضیافت کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈمارشل عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئرچیف مارشل ظہیر احمدبابرسدھو اور کمانڈراسٹریٹجک کمانڈجنرل عامررضا سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں پاک مالدیپ صدور کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کاجائزہ لیا گیا اور تعاون مضبوط بنانے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کمزور ممالک پر ماحولیاتی تبدیلی کے غیرمتناسب اثرات کو تسلیم کیا۔
اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے تعلیم، صحت اورپائیدار ترقی میں مالدیپ کی مدد کےعزم کااعادہ کیا۔ کہا مالدیپ کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات پائیدارخیرسگالی پرمبنی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا


