گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فوج کے شانہ بہ شانہ لڑ رہے ہیں۔ پولیس، سیکیورٹی فورسز کی جو ڈیمانڈ ہو گی وہ پوری کی جائے گی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعظم بہت جلد پشاور آرہے ہیں، اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جلد وفاقی کمیٹی کا اجلاس بھی کریں گے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی بات چیت چل رہی ہے، ایمل ولی، جماعت اسلامی کے پاس خود چل کر گیا ہوں، دن بہ دن چیزیں بہتری کی طرف آئیں گی، تھوڑا ٹائم تو دے دیں۔13سالوں کا حساب 11دن میں نہیں ہوسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، جو بھی انتظامی افسراگراس میں ملوث ہوگا اسکے خلاف کارروائی ہو گی، تجاوزات کے ساتھ صفائی ستھرائی پربھی کام کررہے ہیں۔100دن سمیت دیگرپلان کو ترتیب دے رہے ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے، مگر ایک جماعت توڑپھوڑ میں ملوث ہے، افغانستان سے بیان آرہے ہوں انکے پاس عہدہ ہوتے ہوئے چپ رہے، انکا طوطا افغانستان میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب اور میرا ایک ہی علاقہ ہے، وہاں پر کونسی معدنیات ہیں،غلط تاثر دیا جا رہا ہے۔


