22 اکتوبر کو یومِ فتحِ مظفرآباد منایا جا رہا ہے، یہ دن ڈوگرہ راج کے خلاف کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
22 اکتوبر 1947 کو ڈوگرہ راج کےخلاف فیصلہ کن پیش قدمی کا آغاز ہوا،پٹیالہ اور ڈوگرہ فورسز کے مظالم کےخلاف قبائلی لشکر کشمیریوں کی مدد کے لیے مظفرآباد کی جانب بڑھے۔
خورشید انور کی قیادت میں ہونے والے اس تاریخی معرکے میں ڈوگرہ فوج کی دفاعی پوزیشنز کو نقصان پہنچا۔ مظفرآباد اور ڈومیل پر کنٹرول کے بعد اوڑی، بارہ مولا اور سری نگر کی جانب پیش قدمی کی راہ ہموار ہوئی۔
قبائلی لشکروں اور مقامی کشمیریوں کی مشترکہ جدوجہد ڈوگرہ راج کے خلاف مزاحمت کی اہم علامت بن گئی۔ یومِ فتحِ مظفرآباد کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی تاریخ کا اہم باب ہے۔


