Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سپریم کورٹ نے ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال کر دیا، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم

اکتوبر 22, 2026

بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف

اکتوبر 22, 2026

مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی

اکتوبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, اکتوبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی
پاکستان

مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی

EditorBy Editorاکتوبر 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، اجلاس میں صوبے کے ہر ڈویژن اور ضلع میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کی مجموعی صورتحال میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، انہوں نے خبردار کیا کہ چار ہفتوں میں صورتحال بہتر نہ ہونے پر متعلقہ پولیس افسران کو عہدوں سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے پولیس کو تمام اضلاع، بالخصوص صوبائی سرحدی علاقوں سے گندم کی سمگلنگ روکنے کی ہدایت کی، انہوں نے پولیس میں انسدادِ رشوت ستانی مہم تیز کرنے اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔

مریم نواز شریف نے ٹریفک مینجمنٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اوور سپیڈنگ کے خلاف یقینی کارروائی کی ہدایت کی، انہوں نے صوبے بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پیشگی کارروائی اور اسلحے کی برآمدگی یقینی بنانے کا حکم دیا، جبکہ کیمرے والی عینک سمیت دیگر جاسوسی آلات پر پابندی پر عمل درآمد کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں پولیس پٹرولنگ بڑھانے اور اس بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا کہ ہر علاقے میں پولیس کی موجودگی نمایاں ہو تاکہ جرائم پیشہ عناصر میں قانون کا خوف پیدا ہو، انہوں نے لاہور میں ڈولفن فورس کو پٹرولنگ کے لیے موٹر سائیکلیں اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، وزیراعلیٰ نے تمام آر پی اوز کو ہدایت کی کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ہفتہ وار اجلاس منعقد کریں اور متعلقہ ڈی پی اوز کی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کریں۔

مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ پنجاب میں بدمعاشی کلچر برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا، انہوں نے منشیات کے خاتمے، جرائم کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی اور جرائم پیشہ نیٹ ورکس توڑنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ہجوم سے نمٹنے کے لیے مخصوص آر ایم سی پولیس فورس کی استعداد کار بڑھانے کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی، وزیراعلیٰ نے مجوزہ دھرنے کے دوران بہترین ڈیوٹی انجام دینے پر آر ایم سی فورس کو سراہا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہید پولیس افسران کے اہل خانہ کو تاحیات تنخواہ اور خصوصی پیکج دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے تبلیغی اجتماع کے منتظمین کے پاس پولیس افسران کو خود پہنچنے کی ہدایت بھی کی تاکہ انتظامی امور اور سکیورٹی سے متعلق معاملات کو مؤثر انداز میں حل کیا جاسکے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سپریم کورٹ نے ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال کر دیا، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم

    اکتوبر 22, 2026

    بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف

    اکتوبر 22, 2026

    شیخوپورہ موٹروے پرایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار شہید، چار زخمی

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.