پاکستان کے سرکاری اور نجی اداروں کو تھرڈ پارٹی وینڈرز اور سپلائرز کے ذریعے ممکنہ سائبر حملوں کے نئے خطرے کا سامنا ہے۔ نیشنل سرٹ نے اداروں کو خبردار کرتے ہوئے سائبر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
نیشنل سرٹ کےمطابق کمزور سیکیورٹی کےحامل کاروباری شراکت دار اداروں کے ڈیجیٹل نظام کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں،وینڈرز کو اداروں کےسسٹمز،ڈیٹا اورسیکیورٹی اسناد تک رسائی ملنے سے سائبر حملوں کے امکانات بڑھ سکتے ہیں، جبکہ بیرونی سروس فراہم کرنے والوں کے ذریعے حساس معلومات افشا ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔
نیشنل سرٹ نےسفارش کی ہےکہ ادارے کسی بھی وینڈر یا سپلائرکوکام دینےسےپہلےاس کےسیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیں،تھرڈپارٹی وینڈرز کی رسائی صرف ضرورت کےمطابق محدود رکھی جائے اور ان کی سرگرمیوں کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ سائبر خطرات سےبچا جا سکے۔


