بچے کو یورین بیگ پکڑانے پر وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے والد تنقید کی زد میں آگئے۔
رپورٹس کےمطابق ویڈیومسلم لیگ ن کےرکن قومی اسمبلی رانا محمدحیات خان کی رہائش گاہ پر بنائی گئی،جہاں عیادت کےموقع پر ننگے پاؤں بچہ یورین بیگ پکڑے دکھائی دیا۔
اس منظرپرسوشل میڈیا صارفین نےسوال اٹھائےکہ بچے سے یہ کام کیوں لیا جا رہا ہے اور اس کی تعلیم و فلاح کا کیا ہوگا۔
تاہم بچےکی شناخت،گھرانے سےتعلق اور واقعے کے مکمل حالات واضح نہیں، جبکہ اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہوئی کہ بچہ گھریلو ملازم ہے۔


