کراچی میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایک خاتون اور مرد میں ایم پاکس کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ رواں سال سندھ میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 96ہوگئی ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق اکیس اکتوبر کو کراچی کے اکیس سال کے نوجوان اور 23 سال کی خاتون کے ٹیسٹ کئے گئے ۔ جس کے بعد دونوں میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ۔ متاثرہ نوجوان سندھ انفیکشن ڈیزیززہسپتال میں زیرعلاج ہے جبکہ خاتون گھر جا چکی ہیں ۔
رواں سال سندھ میں اب تک ایم پاکس کے 96 کیسزاور 11ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں ، ماہرین کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر خود علاج کرنے کے بجائے طبی مشورہ لینا ضروری ہے۔ متاثرہ شخص سے قریبی رابطے سے گریز،ہاتھوں کی صفائی اور ذاتی استعمال کی اشیا الگ رکھنا بھی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد دے سکتا ہے ۔


