Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

اکتوبر 22, 2026

کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

اکتوبر 22, 2026

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

اکتوبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, اکتوبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پاکستان اور مالدیپ کا دو طرفہ تجارت کا حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور مالدیپ کا دو طرفہ تجارت کا حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

EditorBy Editorاکتوبر 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان ، مالدیپ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مالدیپ کے صدر پاکستان کے مخلص دوست ہیں،صدر مالدیپ کا دورہ برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم موڑ ثابت ہو گا، دورہ دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری کے حجم کو فروغ دینے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ ہمارے پاس ایک ایسا موقع ہے جسے ہم ٹھوس عملی منصوبے میں تبدیل کر سکتے ہیں، پاک مالدیپ دوطرفہ تجارت کاحجم ایک کروڑ30لاکھ ڈالرہے، سال میں دوطرفہ تجارت کا حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستانی تاجروں اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد مالدیپ بھیجا جائے گا، متعلقہ وفاقی وزرا،سرکاری حکام بھی وفدمیں شامل ہوں گے، تجارتی حجم کا ہدف حاصل کرنا ہے تو معمول سے بڑھ کرمحنت کرنا ہو گی، پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہ راست فضائی پروازیں نہیں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان فضائی راستہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے، وزارت ہوابازی کو براہ راست پروازوں کیلئے فوری فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مالدیپ کے صدرڈاکٹرمعیزو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہونا چاہیے، پاکستان مالدیپ تعلقات گہری برادرانہ محبت،مشترکہ اسلامی اقدار پر مبنی ہیں،پاکستان اور مالدیپ کی دوستی مضبوط اور سفارتی اعتماد گہراہے، پاکستان سے تجارت،سرمایہ کاری،مشترکہ خوشحالی کے نئے دور کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت 2 سال میں 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیاہے، مالدیپ کی قومی ایئرلائن جلد مالے کراچی فضائی رابطہ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، براہ راست پروازوں سے تجارت،سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

صدر مالدیپ نے پاکستانی تعمیراتی،انجینئرنگ کمپنیوں کو ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اورع کہا کہ پاکستان مالدیپ اسلامی مالیات،حلال مصنوعات شعبوں میں تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    کراچی میں منکی پاکس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے، سندھ میں تعداد 96 ہو گئی

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.