برطانیہ میں موسمِ گرما کا وقت ختم ہونے جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آج رات گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی جائیں گی۔
لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، برطانوی وقت کے مطابق رات 2 بجے سمر ٹائم ختم ہو جائے گا۔ اس کے بعد گھڑیوں میں وقت ایک گھنٹہ پیچھے کر دیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، برطانیہ میں ونٹر ٹائم آئندہ برس 28 مارچ تک جاری رہے گا۔


