ملک میں الیکٹرک بائیکس کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے 90 روز میں ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا،الیکٹرک بائیک خریدنے والے شہریوں کو 80 ہزار روپےسبسڈی دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے الیکٹرک بائیکس کی تیاری اور فراہمی کےلیےکمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کےلیے 200 بیچز بنائے جائیں گے، ہر بیچ میں 500 بائیکس شامل ہوں گی۔
کمپنیوں کا انتخاب مسابقتی بولی کےذریعےکیا جائےگا،جبکہ منصوبے میں مقامی صنعت کو فروغ دینے پر بھی توجہ دی جائے گی،الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کےلیےدرخواستیں 3 نومبر 2026، صبح 11 بجے تک پی پی آر اے کے ای پورٹل پر جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
درخواست کے ساتھ پانچ ہزار روپے ناقابلِ واپسی فیس جمع کرانا ہوگی،ای ڈی بی کے مطابق پہلے سے اہل قرار دی گئی کمپنیوں کو دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں۔


