گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔
معاشی اعشاریوں، مشرقِ وسطیٰ صورتحال کے تناظرمیں مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں ردوبدل کا فیصلہ کرے گی۔ گورنراسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے فیصلے سے متعلق پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شرح سود میں اضافے کا امکان ہے، شرح سود 11.5 سے بڑھ کر 12 فیصد تک آنے کا امکان ہے۔


