محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے صوبائی حکومت نے نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کیلئے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی۔ تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ڈرون پر پابندی ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت لگائی، نوٹیفکیشن انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
محکمہ داخلہ نے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت کیلئے ضلعی سطح پر "سیف ڈرون یوزیج کمیٹی” تشکیل دی ہے، زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کیلئے ڈرون کے محفوظ استعمال کی تحریری اجازت ضلعی "سیف ڈرون یوزیج کمیٹی” دیگی۔ سیف ڈرون یوزیج کمیٹی کی تحریری اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔
حکام کے مطابق سیف ڈرون یوزیج کمیٹی کی تحریری اجازت سے ڈرونز کا استعمال پابندی سے مستثنیٰ ہوگا، پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر من و عن عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔


