وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کے نوجوان اقبال کے شاہین ہیں جو 2047 تک ملکی معیشت کو تین کھرب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں ۔
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں بنو شاہین پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات کی تقریب حلف برداری ہوئی ۔ جس سے خطاب میں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا منصوبہ بندی میں نوجوانوں کی مؤثر شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ۔ ملک بھر کی 165 جامعات میں بنو شاہین کے 1700چیپٹرز قائم ہو چکے ۔ قائداعظم یونیورسٹی کے 50 چیپٹرز کی حلف برداری بھی آج ہو رہی ہے،احسن اقبال نے کہا بنو شاہین پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مسائل کے قابل عمل حل پیش کرنے کا اہل بنانا ہے، اور سکول سے باہر ڈھائی کروڑ بچوں کو تعلیمی نظام میں لانا اولین اہداف میں شامل ہے ۔


