سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے پاکستاب میں آبادی بڑھنے کی سالانہ ڈھائی فیصد سے زائد کی شرح برقرار رہی تو 2050میں آباد 39کروڑ تک پہنچ جائے گی ۔ بڑھتی آبادی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔
اسلام آباد میں 17 پارلیمانی فورم آن پاپولیشن سے خطاب میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے،ان نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے مواقع دینا ضروری ہے، بروقت اقدامات نہ کیے تو بڑھتی آبادی سے مسائل میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
شیری رحمان نے کہا 17.3 فیصد شادی شدہ جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی سہولتیں میسر نہیں، پانچ سال سے کم عمر 40 فیصد بچے غذائی کمی کا شکار ہیں تو 60 فیصد سے زائد آبادی صحت مند غذا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی، آبادی کا یہ مسئلہ صرف خواتین نہیں پورے خاندان اور ملک کی ترقی سے جڑا ہے


