لاہور: سہ فریقی ون ڈے سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو فتح کے لیے 327 رنز کا ہدف دے دیا۔ سری لنکن اوپننگ بلے باز کامیندو مینڈس نے شاندار سنچری اسکور کی۔
کامیندو مینڈس نے 128 گیندوں پر 131 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 12 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ وہ سری لنکا کے نمایاں بلے باز رہے۔
مڈل آرڈر بلے باز پون رتنا نائکے نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 65 گیندوں پر 77 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں آٹھ چوکے شامل تھے۔
اوپننگ بلے باز اویشکا نے 38 رنز بنائے۔ انہوں نے ایک چھکا اور تین چوکے لگائے۔
سری لنکا کی جانب سے داسون شناکا نے 17 رنز بنائے۔ ساہان نے 15 رنز اسکور کیے۔
مینڈس اور تھکشانا نے آٹھ، آٹھ رنز بنائے۔ فرنینڈس پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے چار بولرز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، سلمان آغا اور حارث رؤف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

