Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

فتنہ الہندوستان کے سہولت کاروں کا دہشت گرد عناصر سے لاتعلقی کا اعلان

اکتوبر 30, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ پشاور، طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

اکتوبر 30, 2026

امریکہ کا چینی ٹیلی کام کمپنیوں پر نئی پابندیوں کا منصوبہ

اکتوبر 30, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 30
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کھیل»ہانگ کانگ سپر سکسز: یو اے ای نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا
کھیل

ہانگ کانگ سپر سکسز: یو اے ای نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو ایک وکٹ سے ہرا دیا

EditorBy Editorاکتوبر 30, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ہانگ کانگ انٹرنیشنل سپر سکسز کے گروپ سی میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو شکست دے دی۔ یو اے ای نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

دفاعی چیمپئن پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 106 رنز بنائے۔ جواب میں یو اے ای نے آخری گیند پر ہدف حاصل کرلیا۔ اس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے۔

گرین شرٹس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔ پاکستان نے 2025 کا فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ فیصلہ کن مقابلے میں کویت کو شکست ہوئی تھی۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 106 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے خواجہ نافع اور عبدالصمد نے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم، خواجہ نافع صرف چار گیندوں پر تین رنز بنا سکے۔ وہ محمد فاروق کی گیند پر زاہد علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد عبدالصمد اور کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کی۔ دونوں نے تیزی سے رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

عباس آفریدی نے صرف 13 گیندوں پر 53 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں ایک چوکا اور آٹھ چھکے شامل تھے۔ وہ ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب، عبدالصمد نے 15 گیندوں پر ناقابل شکست 39 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

عرفان خان تین گیندوں پر آٹھ رنز بنا کر محمد فاروق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سعد مسعود ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کو ابتدا میں نقصان اٹھانا پڑا۔ انش ٹنڈن پہلے ہی اوور میں ایک رن بنا کر بولڈ ہوگئے۔ انہیں عباس آفریدی نے آؤٹ کیا۔

محمد ذوہیب چار گیندوں پر سات رنز بنا سکے۔ وہ عبدالصمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ معروف مرچنٹ تین گیندوں پر دو رنز بنا کر ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئے۔ محمد فاروق بھی ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔

تاہم، یو اے ای کے کپتان خالد شاہ نے جارحانہ بیٹنگ سے مقابلے کی صورتحال بدل دی۔ انہوں نے پاکستانی بولرز کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔

خالد شاہ نے صرف 20 گیندوں پر 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں تین چوکے اور نو چھکے شامل تھے۔ وہ عرفان خان کی گیند پر خواجہ نافع کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

خالد شاہ کے آؤٹ ہونے کے بعد زاہد علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ انہوں نے آٹھ گیندوں پر ناقابل شکست 22 رنز بنائے۔

زاہد علی نے آخری گیند پر چھکا لگا کر یو اے ای کو فتح دلائی۔ ان کی اننگز میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی، عبدالصمد اور عرفان خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ خالد شاہ کو شاندار اننگز پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے غیر ملکی ہیڈ کوچ کی تلاش

    اکتوبر 30, 2026

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کا یوتھ ہاکی فائیو ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار

    اکتوبر 29, 2026

    پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے لیے اومان روانہ

    اکتوبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.