Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

خیبرپختونخوا حکومت کا کان کنی کیلئے دھماکا خیزمواد کی نگرانی کرنے کا فیصلہ

نومبر 2, 2026

جنوبی غزہ میں صیہونی مظالم جاری،4 فلسطینی شہید،10 زخمی

نومبر 2, 2026

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں۔علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کے جیل میں ہے۔سلمان اکرم راجا

نومبر 2, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 2
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»کاروبار»پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، حکومت نے نیا فارمولا جاری کردیا
کاروبار

پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، حکومت نے نیا فارمولا جاری کردیا

EditorBy Editorنومبر 1, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان، حکومت نے نیا فارمولا جاری کردیا۔

صارفین پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ کم کرنے کے لیےحکومت نے اقدامات شروع کردیے،پیٹرولیم ڈویژن نے آئل ریفائنریز کے لیے قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولا جاری کردیا،جس کے تحت ریفائنریز بھی پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں فی لیٹر حصہ ڈالیں گی۔

ذرائع کےمطابق درآمدی کارگو پر ایکسیڈینٹل چارجزمارچ سے پہلےکی سطح پر مقرر ہوں گے اور اس سے حاصل ہونے والی بچت پیٹرولیم لیوی کم کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی،ریفائنری ذرائع کاکہنا ہے کہ اس اقدام سے پیٹرولیم لیوی میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر کمی ممکن ہے،تاہم ریفائنریز کو فی لیٹر 30 روپے سے زائد نقصان کا خدشہ ہے۔

نئےفارمولے کےتحت پیٹرول کی درآمدی قیمت کا تعین پی ایس او کے اصل درآمدی کارگو کی لاگت پر ہوگا، اصل درآمدی لاگت دستیاب نہ ہونے کی صورت میں آخری کارگو کا پریمیم اور اضافی اخراجات استعمال کیےجاسکیں گے،آئل ریفائنریز آئندہ 30 روز تک پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 7 مارچ 2026 کی سطح پرمقررکرسکیں گی،پریمیم، اضافی اخراجات اورکسٹمز ڈیوٹی بھی اسی سطح پر برقرار رکھنے کی اجازت ہو گی۔

ذرائع کےمطابق درآمدی اور ایکس ریفائنری قیمت کے فرق کی رقم ریفائنریز کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں جمع کرانا ہوگی،لیوی میں ردوبدل کا فائدہ صرف پیٹرول صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے تمام آئل ریفائنریز کوخطوط ارسال کرتےہوئےروزانہ پیٹرول کی فروخت کی تفصیلات اوگرا اورپیٹرولیم ڈویژن کو فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے،فروخت کی رپورٹس کےساتھ سی پی آرز اور چالان بھی جمع کرانا ہوں گے،اوگرا اورپیٹرولیم ڈویژن اضافی لیوی کی ادائیگیوں اور حسابات کی تصدیق کریں گے۔

دوسری جانب ریفائنری ذرائع نے حکومتی فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے اس پر نظرثانی کے لیے خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ کے نئے نرخ جانیے

    نومبر 2, 2026

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کمی

    نومبر 2, 2026

    پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پانچ سالہ پابندی ختم کر دی گئی

    نومبر 2, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    حرم پاک کے کبوتر (مکہ کے یہ کبوتر اس شہر کی دیرینہ روایات کی ایک زندہ علامت ہیں)

    نومبر 2, 2026

    بھٹو کی نتھ فورس

    اکتوبر 30, 2026

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.