پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نےلاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ آئین میں بنیادی حقوق ہیں مگر وہ حقوق آج کہاں ہیں، بغیر جرم کے کالے قانون کے تحت بےگناہ بھی مجرم ہیں، ہم عدالتوں میں اس لیے آتے ہیں کہ قوم کو جھنجھوڑتے رہیں، 26 ویں آئینی کے ترمیم کے تحت سب آزادیاں ختم ہوچکی ہیں۔سلمان اکرم نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر 28 ویں ترمیم سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے جب کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملک سے باہر ہے، ان سے ہمارا رابطہ ہے اور نا ہی ان پر ہمارا کوئی کنٹرول ہے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کےجیل میں پڑا ہے، آج ہم ایک بار پھرعدالت میں انصاف لینے آئے ہیں، آج کہنے پر مجبورہیں کہ یہ عمارتیں، یہ قانون ایک جھانسہ ہے، اگریہ سب مل کر ایک قیدی تک رسائی نہیں دلواسکتے تو ان کاکیا فائدہ ہے۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں۔علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کے جیل میں ہے۔سلمان اکرم راجا
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

