Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ،سلمان اکرم،وقاص اکرم سے کہتا ہوں وقت ملے تو مشورہ کیلئے میرے پاس کوٹ لکھپت جیل بھی آجانا: شاہ محمود قریشی کا طنز
پاکستان

بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ،سلمان اکرم،وقاص اکرم سے کہتا ہوں وقت ملے تو مشورہ کیلئے میرے پاس کوٹ لکھپت جیل بھی آجانا: شاہ محمود قریشی کا طنز

EditorBy Editorنومبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی آزاد قیادت کو وقت اجازت دے تو وہ کوٹ لکھپت جیل آئیں۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف کے آزاد قائدین پر تنقید کے طور پر طنز کیا۔ انہوں نے بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم خیال سیاسی جماعتوں کو مشترکہ نکات پر ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے ۔ بلاول بھٹو مسلم لیگ ن پر تنقید کے بجائے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس بلا کر جمہوری قوتوں ساتھ کھڑے ہوں۔ آج سپریم کورٹ ،ہائی کورٹ کے جج شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی آزاد قیادت بیرسٹر گوہر ، عمر ایوب ،سلمان اکرم،وقاص اکرم سے کہتا ہوں وقت اجازت دیتا ہے کوٹ لکھپت جیل آئیں ۔ لاہور جیل میں یاسمین راشد،محمود رشید،سرفراز چیمہ بھی طویل عرصے سے قید ہیں۔ ہمارا بھی نقطہ نظر سنیں ۔ میرا 40 سالہ سیاسی تجربہ ہے، اچھا مشورہ دوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری گزارش ہے تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں سے مشترکہ نکات پر ہم آہنگی بنائی جائے ۔ بشریٰ بی بی نے بہادری جرات مندی سے جیل کاٹی ہے۔ قوم نے عدلیہ سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ ہم خیال جماعتوں سے مضبوط پاکستان کے لیے اتحاد کیا جائے ۔ بلاول بھٹو فیصلہ کریں انہوں کہاں کھڑا ہونا ہے۔ تمام جمہوری قوتوں کو اب یہ طے کرنا ہے وہ کہاں کھڑی ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں اڈیالہ بند تھا، اللہ پاک نے سرخرو کیا۔ آج 9مئی کے جھوٹے کیسز میں کوٹ لکھپت جیل بند ہوں۔ جہاں کھڑا تھا، پڑا تھا، آج بھی وہیں کھڑا ہوں۔ آئی کے (عمران خان) کے ساتھ تھا اور ان شا اللہ رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 24 نومبر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی حمایت کرتا ہوں۔پوری قوم، وکلا، نوجوان 24 نومبر کو باہر نکلیں، حقوق کی آواز بلند کریں۔ کارکن 24 نومبر کو پرامن رہیں، قانون ہاتھ میں نہ لیں۔ پر امن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔

Imran khan Pakistan PTI Shah Mahmood Quereshi SMQ پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.