Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے یا موڑنے کی کسی بھی کوشش کا جواب دیا جائے گا، چیئرمین سینیٹ

نومبر 2, 2026

سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ کے نئے نرخ جانیے

نومبر 2, 2026

خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں رکاوٹ پیدا کرنے والا سہولت کار اب وہاں موجود نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

نومبر 2, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 2
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پانچ سالہ پابندی ختم کر دی گئی
پاکستان

پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پانچ سالہ پابندی ختم کر دی گئی

EditorBy Editorنومبر 2, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان کی وزارتِ تجارت نے ایک تازہ وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 اکتوبر 2026 سے استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارتی درآمد پر عائد پانچ سال کی پابندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے بعد یہ شرط مزید لاگو نہیں رہے گی۔اس سے قبل زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک پرانی گاڑی ہی درآمد کی جا سکتی تھی۔ وزارت تجارت نے اس پانچ سال کی پابندی کی شرط کا خاتمہ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ، درآمدی پالیسی تقاضوں سے مشروط ہو گی اور اس حوالے سے ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات پر عملدرآمد لازمی ہو گا۔آٹو سیکٹر کے ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر پانچ سال کی پابندی ختم کرنے سے فی الحال گاڑیوں کی قیمتوں میں فوری بڑی کمی کا امکان کم ہے، تاہم خریداروں کو اتنی ہی قیمت میں مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑی کے مقابلے میں ایک بہتر، معیاری اور زیادہ آرام دہ درآمدی گاڑی دستیاب ہو سکے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف درآمدات بڑھانے کے بجائے حکومت کو ملک کے اپنی آٹو انڈسٹری کی ترقی پر بھی توجہ دینی چاہیے، جس کی مدد سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ صارفین کو بھی بہتر اور سستی گاڑیاں مل سکیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان میں استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کے شعبے میں اٹھایا جانے والے اس نئے اقدام سے قبل وزیراعظم شہباز شریف ملک میں نئی آٹو پالسی کی بھی منظوری دے چکے ہیں، جس کے بعد اب اسے حتمی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ میں پیش کیا جانا ہے۔اس نئی آٹو پالیسی میں پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری میں مسابقت کو فروغ دینے، الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے اور ملکی سطح پر گاڑیوں کی تیاری کے شعبے کی برآمدی صلاحیت بڑھانے سمیت مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے یا موڑنے کی کسی بھی کوشش کا جواب دیا جائے گا، چیئرمین سینیٹ

    نومبر 2, 2026

    سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ، فی تولہ کے نئے نرخ جانیے

    نومبر 2, 2026

    خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی آپریشنز میں رکاوٹ پیدا کرنے والا سہولت کار اب وہاں موجود نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    نومبر 2, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    حرم پاک کے کبوتر (مکہ کے یہ کبوتر اس شہر کی دیرینہ روایات کی ایک زندہ علامت ہیں)

    نومبر 2, 2026

    بھٹو کی نتھ فورس

    اکتوبر 30, 2026

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.