اسلام آبادکی مقامی عدالت نے سہیل آفریدی کیخلاف ریاستی اداروں پرگمراہ کن الزامات کے کیس میں عدم حاضری پرسہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 نومبرتک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی کیخلاف پیکا ایکٹ کےتحت این سی سی آئی اے نےمقدمہ درج کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور میں 9 مئی کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں بھی عدالت نے سہیل آفریدی سمیت 5 ملزمان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر نے انسداددہشتگردی عدالت میں کیس میں پولیس کا چالان جمع کروادیا، چالان میں سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا سمیت دیگرنامزد ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ کیس میں چالان جمع ہوگیا، ملزمان نامزد ہوگئے، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان میں سہیل آفریدی، کامران بنگش اور تیمور سلیم جھگڑا شامل ہیں۔
چالان کے مطابق ملزمان کی تصدیق پنجاب فرانزک لیب،نادرا نے رپورٹس میں کی، دونوں رپورٹس میں ملزمان کے حملہ کیس میں موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

