Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»منی پور میں الیکشن سے 3 دن قبل فسادات پھوٹ پڑے ، ارکان اسمبلی کے گھروں پر حملے، کرفیو نافذ
تازہ ترین

منی پور میں الیکشن سے 3 دن قبل فسادات پھوٹ پڑے ، ارکان اسمبلی کے گھروں پر حملے، کرفیو نافذ

EditorBy Editorنومبر 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

منی پور: بھارت کی ریاست منی پور میں مشتعل مظاہرین نے کئی اضلاع میں متعدد ارکانِ اسمبلی کے گھروں پر حملے کرکے انہیں نذر آتش کر دیا۔ ریاستی وزیرِ اعلیٰ این بیرن سنگھ کے آبائی مکان پر حملے کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آسام رائفلز، بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) اور ریاستی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ بولیٹ فائر کرکے انہیں منتشر کیا۔

اس کے بعد مظاہرین نے وزیرِ اعلیٰ کے گھر کی طرف جانے والی سڑک پر ٹائر جلائے۔

جیری بام ضلعے میں چھ خواتین اور چھ بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد مظاہرین میں غصہ پھوٹ پڑا۔ ان کا الزام ہے کہ ان ہلاکتوں کے ذمہ دار عسکریت پسند ہیں۔

انتظامیہ نے ہفتے کو یہ لاشیں دریافت کی تھیں۔ ہلاک شدگان کو مبینہ طور پر عسکریت پسندوں نے اغوا کیا اور قتل کر دیا تھا۔ اس واردات کے بعد مشتعل مظاہرین نے کم از کم 10 ارکانِ اسمبلی کے گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔

سرکاری اہل کاروں کے مطابق ہفتے کی شب جن ارکانِ اسمبلی کے گھروں پر حملہ کیا گیا ان میں تین کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ایک کا تعلق کانگریس سے ہے۔ان میں وزیرِ اعلیٰ کے برادر نسبتی اور دو وزرا کے گھر بھی شامل ہیں۔

حالات کی سنگینی کے پیش نظر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے مہاراشٹرا میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی ریلیوں کو منسوخ کر دیا ہے اور دہلی لوٹ آئے ہیں۔ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

Chief Minister N Biren Singh Election India Maharashtra Assembly Elections Manipur Violence
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.