Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»آئی سی سی کو بتا دیا ہائی برڈ ماڈل قبول نہیں، جواب کا انتظار ہے: محسن نقوی
تازہ ترین

آئی سی سی کو بتا دیا ہائی برڈ ماڈل قبول نہیں، جواب کا انتظار ہے: محسن نقوی

EditorBy Editorنومبر 18, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی آمد کے حوالے سے آئی سی سی کے جواب کے منتظر ہیں۔

لاہور میں قذافی اسٹڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کی نگرانی کی جارہی ہے، اپنا ہدف حاصل کریں گے اور چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں خیریت سے کرائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ سے سیاست کو علحیدہ رکھنا چاہیے، سیاست کو کھیل میں نہیں لانا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ ہم نے خط لکھا تھا، بلکل لکھا تھا، اس کے جواب کا انتظار ہے، ہمارا رابطہ صرف آی سی سی سے ہے اور ہمیں ان ہی سے جواب کا انتظار ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے متعلق ایک اور سوال کے جواب انہوں نے مزید کہا کہ دیکھیں، میں آج بھی یہ سمجھتا ہوں کہ ہر کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، اس کو کسی بھی ملک کو بیچ میں نہیں لانا چاہیے اور میں اب بھی اچھے کی توقع رکھتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی کو اپنی ساکھ کے حوالے سے خود سوچنا پڑے گا، چیمپئنز ٹرافی ری شیڈول ضرور ہوئی ہے، ابھی ہمیں منسوخی کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اچھے کی توقع ہے، آئی سی سی کو خط لکھا ہے، اب جواب کا انتظار ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا کام وقت پر مکمل ہوجائے گا، چیمپئنز ٹرافی تک عاقب جاوید سے عبوری ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے کی درخوست کی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ جلدی میں کوئی اور کوچ لے آئیں اور پھر کوئی چیز ہو، اس سے بچنے کے لےلیے عاقب جاوید 3 مہینے کا خلا پورا کریں گے، اس کے بعد ان کے لیے ہم ایک دو اور چیزوں پر کام کر رہے ہیں۔

Champions Trophy ICC India Mohsin Naqvi Pakistan PCB پاکستان کرکٹ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.