Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»سوشل میڈیا کا غلط استعمال ، حکومتی پالیسیوں پر تنقید، احتجاج، جعلسازی ،گداگری اور مجرمانہ سرگرمیاں : پاکستانیوں پر اماراتی ویزا پابندیوں کی وجوہات
تازہ ترین

سوشل میڈیا کا غلط استعمال ، حکومتی پالیسیوں پر تنقید، احتجاج، جعلسازی ،گداگری اور مجرمانہ سرگرمیاں : پاکستانیوں پر اماراتی ویزا پابندیوں کی وجوہات

EditorBy Editorنومبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ابوظہبی : پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ویزوں پر پابندی کی وجوہات سامنے آگئی ہیں۔

امارات کی حکومتی پالیسیوں پر تنقید، احتجاج، پاسپورٹ اور شناختی دستاویزات میں جعلسازی کے الزامات ،گداگری اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے، دیگر کے مقابلے میں پاکستانیوں کی شرح زیادہ ،مقامی حکام نے دستاویزی شواہد اور تحفظات سے پاکستانی سفیر کو آگاہ کردیا، رپورٹ پاکستانی حکام کو بھجوا دی ۔

امارات حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کیساتھ شیئر کی گئی سرکاری دستاویزات کے مطابق، پابندی کی تجویز کابینہ کے اجلاس میں چند پاکستانی شہریوں کے عمل کو دیکھتے ہوئے اور شکایات کا جائزہ لینے کے بعد دی گئی.

دستاویزات میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری مبینہ طور پر متحدہ عرب امارات میں غلط سمجھے جانے والی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں جن میں احتجاج، سوشل میڈیا پر یو اے ای کی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید اور آن لائن پلیٹ فارمز کا غلط استعمال شامل ہیں، یہ تمام عمل یو اے ای کے امیج کو خراب خراب کر رہی ہیں اور دیگر کے مقابلے میں پاکستانی شہریوں کے بارے میں اس طرح کی شکایات کا تناسب زیادہ ہے۔

مزید برآں، بعض پاکستانی افراد کی جانب سے شناختی دستاویزات بشمول تبدیل شدہ شناختی کارڈز اور پاسپورٹ میں جعلسازی کے الزامات بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ دستاویز میں چوری، نوسر بازی، بھیک مانگنا، جسم فروشی اور منشیات سے متعلق جرائم جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بھی روشنی ڈالی گئی، جو مبینہ طور پر پاکستانی شہریوں میں دیگر قومیتوں کے افراد کے مقابلے میں زیادہ پائے جاتے ہیں۔

مقامی حکام نے ان خدشات سے پاکستان کے سفیر کو آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اعلیٰ ترین سطح پر غور کے بعد کیا گیا۔

Pakistan Social Media UAE Visa visa banned
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.