ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک منصوبے کے قریب تانبے اور سونے کی نئی دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔
کمپنی کی ذیلی ادارے ماری منرلز نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔
کمپنی کے خط کے مطابق چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش کے لیے 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ ایکسپلوریشن ڈرلنگ ایسٹ سیاہ ڈک کے مقام پر دو مراحل میں کی گئی۔

