لاہورہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پرآئےاہلکار سےگولی چلنےکامعاملہ، ایس پی سیکیورٹی لاہور ہائیکورٹ سید محمود الحسن کے اختیارات پر سوالات اُٹھ گئے،ذرائع کے مطابق ان پر اختیارات سے تجاوز کے الزامات سامنے آئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں اسپیشل ڈیوٹی پر آئے پولیس جوانوں سے پوائنٹ ڈیوٹی بھی لی گئی۔ایس پی محمود الحسن نےہائیکورٹ میں تعینات انسپکٹر مقصود کی ایک سال کی سروس ضبط کر وادی۔ذرائع کے مطابق قانونی طور پر ایس پی خود کسی انسپکٹر کیخلاف ایسی کارروائی کا مجاز نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پولیس رولز 1934 کی خلاف ورزی کی گئی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ای اینڈڈی رولز کےتحت ایس پی انسپکٹر رینک کے افسر کو محکمانہ سزا دینے کا اختیار نہیں رکھتا۔ انسپکٹر کو محکمانہ سزا دینے کا اختیار ڈی آئی جی رینک کے افسر کے پاس ہے۔

