Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی، ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات

نومبر 18, 2026

خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھیں توموبائل فون ہلائیں، خواتین کے تحفظ کی ایپ "ویمن سیفٹی”پولیس کو مدد کے لیے اطلاع دے گی۔مریم نواز

نومبر 18, 2026

ٹرمپ کی ایران کو پھر دھمکی، کہا امریکا کو خطرہ ہوا تو ناقابلِ تصور نتائج بھگتنا ہوں گے

نومبر 18, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 18
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»کینسر کے باعث طویل عرصے تک علاج اور صحتیابی کے مشکل مراحل سے گزرنا پڑا۔شفقت امانت علی
پاکستان

کینسر کے باعث طویل عرصے تک علاج اور صحتیابی کے مشکل مراحل سے گزرنا پڑا۔شفقت امانت علی

EditorBy Editorنومبر 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان کے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے بتایا کہ وہ کینسر کی ایک سنگین بیماری ملٹی پل مائیلوما میں مبتلا رہ چکے ہیں، جس کے باعث انہیں طویل عرصے تک علاج اور صحت یابی کے مشکل مراحل سے گزرنا پڑا۔

شفقت امانت علی کے مطابق ان کی بیماری نے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔ انہوں نے اس دوران اپنی بیماری کی تفصیلات بعض قریبی دوستوں سے بھی چھپائے رکھیں اور تمام تر توجہ علاج پر مرکوز رکھی۔

گلوکار نے بتایا کہ انہیں بیماری کی علامات کا بروقت اندازہ ہوگیا تھا، تاہم درست تشخیص اور علاج کے لیے مختلف ڈاکٹروں سے رجوع کرنا پڑا۔ بعد ازاں کراچی میں ڈاکٹر سلمان عادل سے ملاقات کے بعد انہیں مناسب طبی رہنمائی اور علاج میسر آیا۔

شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ بیماری کے باعث انہیں تقریباً ایک سال تک بستر پر رہنا پڑا۔ ایک فنکار کے لیے موسیقی اور پرفارمنس سے دور رہنا انتہائی مشکل ہوتا ہے، لیکن اس وقت صحت یابی کے لیے آرام کرنا ناگزیر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کیموتھراپی مکمل ہونے کے بعد لاہور میں دوبارہ پرفارم کیا۔ بیماری کے بعد اسٹیج پر واپسی آسان نہیں تھی، تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور دوبارہ موسیقی کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا۔

واضح رہے کہ شفقت امانت علی کا تعلق موسیقی کے معروف پٹیالہ گھرانے سے ہے۔ وہ اپنے مقبول گیت ’’خمّاج‘‘ سے پاکستان اور بھارت میں شہرت حاصل کر چکے ہیں، جبکہ بالی ووڈ فلم ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ میں شاہ رخ خان پر فلمایا گیا گیت ’’متوا‘‘ بھی ان کی عالمی شہرت کا سبب بنا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی، ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات

    نومبر 18, 2026

    خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھیں توموبائل فون ہلائیں، خواتین کے تحفظ کی ایپ "ویمن سیفٹی”پولیس کو مدد کے لیے اطلاع دے گی۔مریم نواز

    نومبر 18, 2026

    پاکستان کا فتح تھری کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، طویل فاصلے تک ہدف نشانہ بنانے کی صلاحیت

    نومبر 18, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ری سیٹ پاکستان،صدرِ مملکت کون ہو گا ؟

    نومبر 18, 2026

    انگلینڈ اور شناختی تفاخر!

    نومبر 18, 2026

    جماعت اسلامی کے ممتازرہنماامیرالعظیم کی حیات وخدمات پر مشتمل کتاب”امیر العظیم،چراغ راہ”شائع ہوگئی

    نومبر 17, 2026

    حالیہ اسرائیلی انتخابات

    نومبر 17, 2026

    سندھ کی تقسیم، انتظامی اصلاح یا تاریخ سے انکار؟

    نومبر 17, 2026

    محقق ومصنف پروفیسر ڈاکٹر حمیدرضا صدیقی کی دو کتابوں کی اشاعت

    نومبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.