امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو خطرہ ہوا تو ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، جو تاریخ میں کسی ملک نے نہیں بھگتے ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
امریکی صدر کا یہ بیان واشنگٹن اور تہران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی کارروائیوں اور جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی سرزمین پر ایران کے فوری حملے کے خطرے سے متعلق بیان دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ امریکا کو فی الحال ایسے فوری حملے کا خطرہ لاحق نہیں ہے۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واشنگٹن پر ممکنہ حملے سے متعلق اطلاعات کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ تہران نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے امریکی بیانیے پر سوالات اٹھائے ہیں۔
اس معاملے پر امریکی میڈیا میں بھی ممکنہ حملے سے متعلق اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم، ان اطلاعات سے ایران کی جانب سے حملے کے حتمی فیصلے یا فوری تیاری کا ثبوت سامنے نہیں آیا۔

