وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خواتین کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ میں پنجاب کی ہر خاتون کو ایک اہم بات بتانا چاہتی ہوں، اگر آپ کبھی خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو مدد کے لیے فون کال کرنے کی کوشش میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ بس اپنا موبائل فون ہلائیں، خواتین کے تحفظ کی ایپ (Women Safety App) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پولیس کو مدد کے لیے اطلاع دے سکتی ہے۔یہی ان وجوہات میں سے ایک تھی جس کے باعث میں نے 8 مارچ 2024 کو خواتین کے تحفظ کی ایپ کا دوسرا ورژن متعارف کرایا تھا۔براہِ کرم یہ ایپ اپنے موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کریں، اسے ہر وقت تیار رکھیں اور اپنے اردگرد ان خواتین کے ساتھ بھی شیئر کریں جن کی آپ کو فکر ہے۔آپ کا تحفظ ہمیشہ میری اولین ترجیح رہے گا۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
خواتین خود کو غیرمحفوظ سمجھیں توموبائل فون ہلائیں، خواتین کے تحفظ کی ایپ "ویمن سیفٹی”پولیس کو مدد کے لیے اطلاع دے گی۔مریم نواز
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

