کیمرون بینکرافٹ نے اعتراف کیا کہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے میں مکمل سچ نہیں بتایا گیا تھا۔بال ٹیمپرنگ میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹر کیمرون بینکرافٹ نے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق اہم انکشاف کر دیاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ سے قبل سینڈ پیپر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، ڈیوڈ وارنر نے پورٹ الزبتھ ٹیسٹ کے دوران گیند پر سینڈ پیپر استعمال کرنے کا خیال پیش کیا۔
کیمرون بینکرافٹ نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو سینڈ پیپر کے استعمال کا علم تھا، بال ٹیمپرنگ معاملے کی تحقیقات کے دوران کرکٹ آسٹریلیا کو مکمل سچ نہیں بتایا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ نے اپنی کتاب میں سینڈ پیپر سے متعلق درست تفصیلات بیان کی ہیں، پیٹ کمنز کی پریس کانفرس کے بعد تمام واقعات کے بارے میں لکھنے کی ضرورت محسوس ہوئی۔
آسٹریلوی کرکٹر نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز کے بیان پر غصہ اور مایوسی ہوئی، خود کو تنہا محسوس کیا۔

