Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن:خواتین کے بھیس میں فرارہوتے دہشت گردہلاک

نومبر 20, 2026

لاہور:گلوکارہ شازیہ منظورکی جائیداد پرقبضے کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتار

نومبر 20, 2026

بھارت کے بے بنیاد الزامات کسی توجہ کے مستحق نہیں۔ترجمان دفترخارجہ

نومبر 20, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 20
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور
پاکستان

ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

EditorBy Editorنومبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

عطاء الحق قاسمی

میں نے چینیوں کے’’سب ہضم ‘‘ بارے میں سنا تھا کہ وہ فضا میں اڑنے والی ہر چیز سوائے ہوائی جہاز کے،پانی میں تیرنے والی ہر چیز سوائے بحری جہاز کے اور زمین پر رینگنے والی ہر چیز سوائے انسان کے کھا جاتے ہیں۔جس طرح مجھے یہ سن کر حیرت ہوئی تھی اسی طرح پاکستانیوں کی خوراک کے بارے میں جان کر بھی حیران ہوا۔وہ گوشت اور اس سے جڑی ہوئی ہر چیز بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔

میں نے لکشمی چوک میں کئی دکانیں دیکھیں، جہاں کئی لوگ جانوروں کے ’’اعضائے رئیسہ‘‘کھلم کھلا کھا رہے تھے۔اس کے علاوہ یہاں گائے کی زبان،جس سے ہر وقت رال ٹپکتی رہتی ہے، بہت شوق سے کھائی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ وہ گائے کا تالو،جسے مقامی زبان میں’’کھد‘‘کہا جاتا ہے لوگ مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔بلکہ ایک دوست نے بتایا کہ کئی لوگ ’’اوجھڑی ‘‘بھی کھاتے ہیں میرے پوچھنے پر جب اس نےاوجھڑی کے بارے میں بتایا کہ یہ گائے کے کس حصے کو کہتے ہیں اور اس نے مجھے پکی ہوئی دکھائی بھی،تو میں نے گھبرا کر منہ دوسری طرف کر لیا۔اس کے بعد میں نے پاکستانی خوراک کی تفصیل نہیں پوچھی۔یہ لوگ سب کچھ کھا سکتے ہیں۔حتیٰ کہ دماغ بھی کھاتے ہیں۔

پسندیدہ سبزی

دراصل پاکستانی گوشت کے بہت شوقین ہیں، پاکستان بنانے کی شاید ایک وجہ یہ بھی تھی،میں نے ایک دوست سے پوچھا’’تمہیں سبزیوں میں سے کون سی سبزی سب سے زیادہ پسند ہے “بولا ’’سبزیوں میں سے میری پسندیدہ سبزی گوشت ہے۔“

حلال گوشت

یہودی کوئی جانور ذبح کرنے سے پہلے مقدس کلمات ادا کرتے ہیں جو جانور اس کے بغیر ذبح کیا جائے وہ اسے حرام سمجھتے ہیں۔پاکستانی مسلمان بھی اس سلسلے میں بہت حساس واقع ہوئے ہیں۔میرا مقامی دوست مرغی کا گوشت خریدنے کے لیے مجھے اپنے ساتھ لے گیا۔دکاندار کے پاس پہلے سے ذبح شدہ گوشت موجود تھا مگر میرے دوست نے وہ نہیں خریدا،اسے شبہ تھا کہ خدا جانے اسے ذبح کرتے وقت مقدس کلمات پڑھے گئے تھے کہ نہیں۔چنانچہ اس نے اپنے سامنے مرغی ذبح کرنے کیلئے کہا۔دکاندار نے مرغی ذبح کرنا شروع کی تو میرا دوست،مرغی خریدے بغیر وہاں سے چل دیا۔میں نے وجہ پوچھی تو بولا’’یہ حرام خور مرغی ذبح کرتے وقت مقدس کلمات پڑھنے کی بجائے اپنے ساتھی کو ماں بہن کی گالیاں دے رہا تھا‘‘بعد میں مجھے پتہ چلا کہ اکثر ایسے ہی ہوتا ہے۔

حلال حرام

صرف پاکستان میں رہنے والے پاکستانی ہی نہیں بلکہ یورپ میں جو پاکستانی آباد ہیں وہ بھی گوشت کے معاملے میں بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں چنانچہ ہمارے ہاں اب جگہ جگہ حلال گوشت کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں میں نے بیک ہوم میں اپنے ایک پاکستانی بزنس پارٹنر کو ایک دفعہ اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا ،جب ہم کھانے کی میز پر بیٹھے تو میں نے اسے بتایا کہ جو گوشت تمہارے سامنے ہے وہ میں نے ایک حلال گوشت کی دکان سے خریدا تھا مگر اس کے باوجود اس نے خرابی معدہ کا بہانہ بنا کر گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا۔بلکہ سلاد کو بھی شک کی نظروں سے دیکھتا رہا۔میرے اس پاکستانی دوست پر ایک مقامی عدالت میں دس ملین پاؤنڈ کے فراڈ کا مقدمہ چل رہا ہے۔ میں نے پہلے بتایا نا کہ پاکستانی مسلمان زیادہ تر گوشت کے حلال یا حرام ہونے کے بارے میں حساس واقع ہوئے ہیں۔

پرہیزگار پاکستانی مسلمان

میں اسلام کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا لیکن میرا اندازہ ہے کہ مسلمانوں میں سب سے زیادہ نفرت انگیز چیز اور سب سے بڑا گناہ وہ گوشت کھانا ہے جس پر مقدس کلمات نہ پڑھے گئے ہوں،اس کا اندازہ ابھی بیان کردہ واقعہ کے علاوہ مجھے اس وقت بھی ہوا جب بیک ہوم میں میرا ایک پاکستانی دوست،جس کے ساتھ میری بہت بے تکلفی ہے شام کو میرے گھر آیا،وہ شراب کے نشے میں دھت تھا اور میری ایک ہم وطن لڑکی اس کی بغل میں تھی۔آتے ہی کہنے لگا ’’مجھے سخت بھوک لگی ہے،کھانے کے لیے کچھ ہے تو نکالو‘‘ میں نے فریج میں سے بکرے کے گوشت کی ایک ڈش نکالی اور اسے اوون میں گرم کرنے لگا تو اس نے لڑکھڑاتی ہوئی زبان میں کہا’’یہ رہنے دو میں ڈبل روٹی پنیر کھا لوں گا ‘‘مجھے یقین ہے یہ پرہیزگار پاکستانی مسلم بھی صرف مشکوک گوشت سے بچنا چاہتا تھا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن:خواتین کے بھیس میں فرارہوتے دہشت گردہلاک

    نومبر 20, 2026

    لاہور:گلوکارہ شازیہ منظورکی جائیداد پرقبضے کی کوشش کرنے والے 2ملزمان گرفتار

    نومبر 20, 2026

    بھارت کے بے بنیاد الزامات کسی توجہ کے مستحق نہیں۔ترجمان دفترخارجہ

    نومبر 20, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026

    پاک فوج میں بیتے شب و روز

    نومبر 19, 2026

    جیل سے ایک خط

    نومبر 19, 2026

    ری سیٹ پاکستان،صدرِ مملکت کون ہو گا ؟

    نومبر 18, 2026

    انگلینڈ اور شناختی تفاخر!

    نومبر 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.