Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

نومبر 22, 2026

پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

نومبر 22, 2026

وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

نومبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»چائلڈ ہارٹ سرجری، آٹزم سکولز اورسکول میل پروگرام سے بچوں کامستقبل محفوظ بنا رہے ہیں۔مریم نواز
پاکستان

چائلڈ ہارٹ سرجری، آٹزم سکولز اورسکول میل پروگرام سے بچوں کامستقبل محفوظ بنا رہے ہیں۔مریم نواز

EditorBy Editorنومبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بچوں کے عالمی دن (ورلڈ چلڈرن ڈے) کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ ان کا لختِ جگر ہے جو اپنی اولاد کی مانند ان کا مستقبل، ذمہ داری اور اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پنجاب کے تمام بچوں کو محبت اور دعاؤں بھرا سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بچے محفوظ ہوں، وہاں مستقبل روشن ہوتا ہے اور پنجاب حکومت کا ہر قدم نونہالوں کی بھلائی، حفاظت اور خوشیوں کے لیے اٹھ رہا ہے۔

​وزیراعلیٰ پنجاب نے حکومت کے فلاحی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بچوں کی صحت اور اعلیٰ تعلیم ان کی پہلی ترجیح ہے۔ چائلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے ذریعے ہزاروں بچوں کی زندگیاں بچائی گئیں جبکہ ٹائپ ون ذیابیطس کے شکار بچوں کو انسولین کِٹس ان کی دہلیز پر پہنچائی جا رہی ہیں۔ اسی طرح آٹسٹک بچوں کے لیے پاکستان کے خصوصی آٹزم سکول قائم کیے گئے ہیں اور خصوصی بچوں کو مصنوعی اعضا، ہیرنگ ایڈز اور ویل چیئرز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

​تعلیمی اصلاحات اور غذائیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ننھے بچوں کی ابتدائی تعلیم کے لیے ہر ضلع میں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف ارلی ایجوکیشن قائم کیے جائیں گے۔ سرکاری سکولوں میں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے جنوبی پنجاب میں سکول میل پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ بھوک تعلیم کی راہ میں حائل نہ ہو۔

​بچوں کے تحفظ کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ صوبے میں چائلڈ لیبر کے انسداد کے لیے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور بچوں کے خلاف تشدد و بھیانک جرائم کا خاتمہ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ مزید برآں، ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی پروگرام بچوں کی گمشدگی، استحصال اور خطرات کے کیسز کو جدید ترین نظام کے تحت حل کر رہا ہے۔

​اپنے پیغام کے اختتام پر مریم نواز شریف نے جذباتی انداز میں کہا کہ جب کوئی بچہ محروم، لاچار یا نظر انداز دکھائی دے تو انہیں نیند نہیں آتی، اور جب تک ہر بچے کی آنکھ میں خوبصورت مستقبل کی چمک نہیں آتی ان کی جدوجہد مکمل نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب کا ہر بچہ پڑھے گا، صحت مند ہوگا اور مسکرائے گا کیونکہ ایک ماں اپنے بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

    نومبر 22, 2026

    پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

    نومبر 22, 2026

    وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    نومبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026

    نئے صوبے، ون یونٹ اور بلاول بھٹو

    نومبر 21, 2026

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.