Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سوشل میڈیاپلیٹ فارمز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اوردہشت گردعناصر کی سرگرمیاں بندکریں۔محسن نقوی

نومبر 24, 2026

خوفناک انکشاف،صوبہ پنجاب میں 1لاکھ سے زائد خواتین لاپتہ

نومبر 24, 2026

جن کے پاس ماں باپ ہوتے ہیں، اُنہیں دعاؤں کے لیے کسی پیر کی ضرورت نہیں۔اداکار نبیل ظفر

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
منگل, نومبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کھیل»پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت لی
کھیل

پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیت لی

EditorBy Editorنومبر 20, 2026Updated:نومبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔

میچ کے چوتھے روز سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ یوں پاکستان کو کامیابی کے لیے صرف 90 رنز کا ہدف ملا۔

قومی ٹیم نے یہ ہدف 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ عامر جمال اور اذان اویس نے ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔

سری لنکا نے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے۔ مہمان ٹیم نے چوتھے روز مزید 7 رنز کا اضافہ کیا۔

اس طرح سری لنکا کی دوسری اننگز 316 رنز پر مکمل ہوگئی۔ ملان رتھنائیکے 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رضا اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جبکہ ثاقب خان اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ یوں پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان نے ہدف کا تعاقب تیز رفتاری سے شروع کیا۔ تاہم قومی ٹیم نے 37 رنز تک 2 وکٹیں گنوا دیں۔

طیب عارف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد طٰہٰ بھی 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

عامر جمال نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 34 رنز بنائے۔ انہوں نے 22 گیندوں کا سامنا کیا اور پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

اذان اویس نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ وہ 36 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 13 اوورز میں فتح سے ہمکنار کردیا۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ثاقب خان نے بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے۔

یوں قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 227 رنز کی اہم برتری حاصل ہوئی۔ اسی برتری نے پاکستان کی کامیابی کی بنیاد مضبوط کی۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان مینز کرکٹ ٹیم:غیر ملکی کوچنگ سٹاف کے اراکین چھٹیوں پر چلے گئے

    نومبر 24, 2026

    ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ 2035 کی میزبانی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کریں گے

    نومبر 24, 2026

    بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، 6 نیشن ٹورنامنٹ میں شرکت متوقع

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.